Heroes of Kethwal 3 min read

ہیڈ ماسٹر (ر) حاجی راجہ محمد اکرم کیٹھوال

ہیڈ ماسٹر (ر) حاجی راجہ محمد اکرم کیٹھوال

حصہ اول

حصہ اول

نام : ھیڈ ماسٹر ( ر )حاجی راجہ محمد اکرم کیٹھوال

ولد : راجہ نور شیر خان

پیدائش : 8 مارچ سن 1908

گاؤں : دھیرکوٹ کیٹھوالاں

تعلیمی قابلیت

ڈسٹرکٹ بورڈ پرائمری سکول دھیرکوٹ ستیاں 1925-1921

ڈسٹرکٹ بورڈ مڈل سکول

گلہڑہ گلی 1928-1925

میٹرک کی بابت معلومات نہیں

جے وی کورس : گورنمنٹ نارمل سکول گجرات 1931

ایس وی کورس : گورنمنٹ نارمل سکول لالہ موسی

تدریسی فرائض

1 گورنمنٹ پرائمری سکول سانج

2 ڈسٹرکٹ بورڈ مڈل سکول دھیرکوٹ ستیاں

3 گورنمنٹ مڈل سکول ملوث ستیاں

4 ڈسٹرکٹ بورڈ سکول کہوٹی

5 گورنمنٹ سکول گوجر خان

6 گورنمنٹ مڈل سکول بن

7 گورنمنٹ ھائ سکول کوٹلی ستیاں

8 گورنمنٹ مڈل سکول کرور

9 گورنمنٹ سکول ڈھانڈہ

10 گورنمنٹ مڈل سکول دھیرکوٹ ستیاں اور پھر 1968 میں یہاں سے ھی ریٹائرڈ ھوئے

شخصیت

آپ کی شخصیت بہت پروقار عمدہ لباس علاقائی ثقافت کا عمدہ مظہر تھی بہت مخلص اور انتہائی قابل اعتماد دوست ہمیشہ دانشمندانہ اور ہمدردانہ سوچ اور مشوروں سے احباب کو نوازتے ہمدردی کا عنصر آپ کی شخصیت میں موجزن تھا وہ ایک بہت اعلی معلم تھے ان کی تدریس اس قدر موثر تھی کہ ہر سطح کا علم کا پیاسا ان سے مستفید ھوتا اسی سبب ہزاروں آپ کے شاگرد اور سینکڑوں معلمین آپ کے طریق کو آگے بڑھاتے ھوئے اہم منازل کو طے پا گئے

جاری ہے

حصہ دوم

حصہ دوم

تعلیمی اور علاقائی خدمات :

آپ کی شخصیت اس قدر اثرورسوخ والی تھی کہ اپنے علاقے میں بہت سے نئے اسکولوں کا اجرا کروایا

1 1960 میں گورنمنٹ پرائمری سکول دھن گراں

2 گورنمنٹ پرائمری سکول ڈونگا کھیتر

3 گورنمنٹ پرائمری سکول چلاورہ

4 گورنمنٹ پرائمری سکول پتریاٹہ

5 گورنمنٹ پرائمری سکول دھیرکوٹ کیٹھولاں

اسکے علاوہ مڈل بوائز سکول دھیرکوٹ ستیاں کو ھائ کادرجہ دلوایا

اور گرلز سکول دھیرکوٹ ستیاں کو ھائ کا درجہ دلوایا اور امتحانی سنٹر(میٹرک ) کا قیام عمل میں لایا

گاوں کی واحد سڑک نیومری تا دھیرکوٹ ستیاں کے لئے اپنے دیگر احباب کے ساتھ ملکر بھرپور کوشش کی اور اس میں کامیابی حاصل کی

اپنی قوم اور قبیلے کے لئے ہمیشہ جدوجہد کرتے رھے اور قبیلہ کیٹھوال کے شجرہ کو کتابی شکل دینے کی بھرپور کوشش کی جسے ماسٹر صبر ستی(جو کہ حاجی صاحب کے سگے بھانجے تھے) نے پایا تکمیل تک پہنچایا

سیاسی زندگی:

حاجی راجہ محمد اکرم کیٹھوال پنجاب ٹیچرز یونین کے ایک فعال اور مخلص کارکن تھے

اساتذہ کے حقوق کے لئے ہمیشہ اپنی آواز کو بلند کیا یونین کی تحریکوں میں صف اول میں شامل رھے

سیاسی طور پر آل انڈیا مسلم لیگ کے ساتھ منسلک رھے

قائد اعظم اور علی برادران کی پیروی کی راجہ حسن اختر مولوی سراج الحق خواجہ محمود احمد منٹو راجہ ظفر الحق اور شاہد خاقان عباسی کے ساتھ سیاسی سفر کیا

زمیندار اخبار اور نوائے وقت کے قاری تھے

مسلکی اعتبار سے پیر مہر علی کے کلام سے مستفید ھوتے تھے

نامور شاگرد :

( حاجی صاحب کے کچھ نامور شاگرد )

1 صوفی عبد العزیز

وائس پرنسپل ایلمنٹری کالج راولپنڈی

2 محمد مبارک ستی

پرنسپل ملوث ستیاں

3 حاجی ضیاء الحق پرنسپل

4 ضیاء الحق ستی

ھیڈ ماسٹر ھائ سکول چھتر اسلام آباد

5 شکر محمد ستی

ھائ سکول ملوث ستیاں

6 راجہ محمد اختر کیٹھوال

ھیڈ ماسٹر ھائ سکول دھیرکوٹ ستیاں

7 محمد اعظم ستی ایڈوکیٹ 8 محمد اسماعیل عباسی ایڈوکیٹ امریکہ

9 محمد عادل ستی ایڈوکیٹ

10 جاوید اختر ناصر ایڈوکیٹ 11 لفٹیننٹ کرنل شیر افضل ستی کوٹلی ستیاں

12 لفٹیننٹ کرنل یوسف ستی ملوث ستیاں

13 لفٹیننٹ کرنل عبدالرزاق ستی دھیرکوٹ ستیاں

14 میجر راجہ ربنواز کیٹھوال دھیرکوٹ کیٹھولاں

15 میجر پیر محمد شہید

16 میجر علی شان ستی

جرنل صلاح الدین کے والد

17 کمانڈر اللہ دتہ کوٹلی ستیاں

یہ تحریر کتاب «داستانِ قبیلہ کیٹھوال» (مرتب: راجہ وقار کیٹھوال) میں شامل ہے، اور پہلے فیس بک پیج «داستانِ قبیلہ کیٹھوال» پر شائع ہوئی۔