قبیلہ کیٹھوال کی شاخ صورت سی (سوری) کا شجرۂ نسب۔ اس کام کا آغاز 1980ء میں محمد گلزار صاحب (پھوفنڈی) نے کیا، اور ٹیچر راجہ آفتاب احمد اور ٹیچر محمد اسد آزاد نے کمیٹی کے ساتھ مل کر اسے مکمل کیا۔ کتاب میں شاخ صورت سی کی تاریخ، راجہ جیرسی اور ان کے بیٹے سوری سے متعلق روایات، اور تقریباً 1,550 افراد پر مشتمل شجرہ شامل ہے۔
اس کام کی بنیاد رکھنے والے
اس شجرے کی بنیاد 1980ء میں محمد گلزار صاحب (مرحوم) (پھوفنڈی) نے رکھی۔ قبیلے کے لوگوں کے نام اور تاریخ کو پہلی بار قلم بند کرنے کے اس سفر میں ان کے ساتھ حاجی ماسٹر محمد رحیم صاحب (ڈھل)، لیفٹیننٹ محمد نواز صاحب (ملکانہ)، لیفٹیننٹ کمانڈر سلیم اختر صاحب (پھوفنڈی) اور ماسٹر امتیاز احمد صاحب (پھوفنڈی) شامل تھے۔ انہی بزرگوں کی رکھی ہوئی بنیاد پر ٹیچر راجہ آفتاب احمد اور ٹیچر محمد اسد آزاد نے کمیٹی کے ساتھ مل کر یہ کتاب مکمل کی۔ اللہ تعالیٰ ان سب کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور مرحومین کے درجات بلند فرمائے۔
ڈیٹا، کمپوزنگ اور کتاب
ٹیچر محمد اسد آزاد صاحب نے دن رات محنت کر کے پہلے اس پورے شجرے کا ڈیٹا اکٹھا کیا، پھر اسے کمپیوٹر پر کمپوز کیا، اور آخر میں اسے کتاب کی شکل میں لکھا۔ ان کی اسی محنت کی بدولت آج یہ شجرہ ویب سائٹ پر سب کے سامنے ہے۔ ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
Founders of this work: the shajra was begun in 1980 by Muhammad Gulzar (late) of Phofandi, together with Haji Master Muhammad Rahim (Dhal), Lieutenant Muhammad Nawaz (Malkana), Lieutenant Commander Saleem Akhtar (Phofandi) and Master Imtiaz Ahmed (Phofandi). On the foundation they laid, Teacher Raja Aftab Ahmed and Teacher Muhammad Asad Azad completed this book with the family committee.
The pedigree of the Surat Si (Suri) branch, begun in 1980 by Muhammad Gulzar of Phofandi and completed by Teacher Raja Aftab Ahmed and Teacher Muhammad Asad Azad with a family committee. It covers the branch’s history, the traditions about Raja Jersi and his son Suri, and a family tree of about 1,550 people. ID card numbers on the committee page have been removed for privacy.
