فیس بک پیج «داستانِ قبیلہ کیٹھوال» پر 2018ء سے شائع ہونے والی تاریخی تحریریں اب ایک کتاب کی صورت میں دستیاب ہیں۔ راجہ وقار کیٹھوال کی مرتب کردہ اس کتاب میں 51 تحریریں تین حصوں میں شامل ہیں:
تاریخِ قبیلہ کیٹھوال: قبیلے کی قدیم بستیاں، قدیم جیران (قبرستان)، پیر دست بندیؒ، ماندلہ میں قوم کیٹھوال کی آمد اور اکری کا پھول۔
تاریخِ کوہسار: کوہسار میں اسلام کی آمد، کوہسار کا پہلا قبرستان، قدیم بستیاں، قبائلِ کوہسار کی آزادی اور زبانِ کوہسار۔
مشاہیرِ کیٹھوال: قبیلے کی 33 نامور شخصیات، جن میں غازی، شہداء، علماء، اساتذہ اور شاعر شامل ہیں۔
ہر تحریر کے ساتھ اس کے لکھنے والے اور ماخذ کا نام درج ہے۔
مکمل کتاب یہاں پڑھیں اور پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں: «داستانِ قبیلہ کیٹھوال»۔
آج سے ہر پیر، بدھ اور جمعہ کو شام 7 بجے اس کتاب کی ایک تحریر یہاں شائع کی جائے گی۔
اگر آپ کے پاس کسی تحریر کے بارے میں مستند حوالہ یا مزید معلومات ہوں تو ہم سے ضرور رابطہ کریں، تاکہ اگلی اشاعت میں اسے شامل کیا جا سکے۔
