• َبَرچوہا Barchoha
موضع در نوئیاں کا قدیم نام برچوہا تھا۔ اس بستی کے اولین آباد کار کیٹھوال قبیلے کے آباٶاجداد تھے۔ قدیم بستیوں کے آثار آج بھی ملتے ہیں۔
• سانٹھ بن
راجا جیرسی کی گرمائی رہائش سانٹھ بن میں تھی۔ یہ بستی کیٹھو قبیلے کے آباؤ اجداد نے بسائی تھی ۔ سانٹھ سے متصل راتھل کی بستی ہے جس سے نیچے نالے تک کی تمام اراضی کسی دور میں آبی تھی اور چاول کی کاشت کیلئے بہت موزوں تھی۔ غالبا کیٹھوالوں کے آباؤ اجداد کو سانٹھ کا علاقہ اس لئے پسند تھا کہ اس علاقہ کی نشیبی زمینیں کاشتکاری کیلئے مناسب تھیں اور بالائی جنگل میں نرم گھاس اور چارے والے پودوں کی بہتات تھی۔ یہ ارضیاتی خواص علاقہ چلاورہ میں بھی پائے جاتے ہیں جو اس قبیلہ کی سرمائی آماجگاہ تھی۔
• سُوراسی
روایت کے مطابق بیگم راجا جیرسی نے اپنے وعدہ کے مطابق گلہڑہ گلی سے چھجانہ تک کا غربی علاقہ اپنے سوتیلے بیٹے سورسی کو دیا تھا۔ سورسی نے اپنے علاقے میں” سوراسی “کے نام سے اپنی بستی بسائی۔ بعد کے دور میں جب کیٹو کی افرادی قوت بڑھ گئی تو سوراسی کے علاقہ میں دخل اندازی شروع کر دی۔ چونکہ آل سورسی کم تعداد میں تھے اس لئے آئے دن کے تنازعوں سے تنگ اگر ترکِ علاقہ کر گئے اور پھر کبھی اس علاقہ میں واپس نہیں آئے۔
• چکہ اور سیری Chakka – Seri
بہیل Behail تحصیل کو ٹلی ستیاں میں” چکہ ” اور “سیری “دو قدیم بستیاں ہیں۔ مدھم مدھم آثار آج بھی تلاش کیے جا سکتے ہیں۔ مقامی روایت ہے کہ یہ علاقہ کیٹھوالوں کا تھا۔ ان بستیوں میں پرانے دور میں اس قبیلے کے راجاؤں کی ” رنگ محل” نام سے رہائش گاہیں تھیں۔ گردو نواح کا تمام علاقہ راجا جیرسی کے زیر تسلط تھا۔ راجا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بھی کبھی اس علاقے میں آتے اور کچھ دنوں کیلئے ان محلات میں قیام کیا کرتے تھے۔
• ڈَنہ اور سیر Danna – Seir
سانٹھ سرولہ اور نشیبی مقامات کو ”ڈنہ” اور “سیر” کہتے تھے۔ یہ بھی کیٹھو قبیلے کی بستیاں تھیں۔ ان قدیم بستیوں کے قریب قدیم قبرستان بھی ہیں۔
• دہرہ اور ماگری ناں ٹُپؔہ Dehra-Magri Nan Tuppa
پھوفنڈی گاؤں سے شمال کی جانب ” دہرہ ” اور “ماگری ناں ٹُپہ “کے نام سے
کسی دور میں کیٹھوالوں کی دو بستیاں تھیں۔ بستیوں کے آثار اور قبرستانوں کے نشانات آج بھی ملتے ہیں۔ پر چھن بستی کی چوٹی پر ہموار جگہ کو
” چھتی“ Chhathi کہتے ہیں۔ اس مقام سے جنگل کی طرف” چھتی ناں بگلہ” ٹنگیاں ناں بگلہ ” اور ” ہارونٹہ “میں بھی قدیم آبادی کے آثار موجود ہیں۔
!!!!
حوالہ :: کتاب (تاریخ قبیلہ کیٹھوال)صبیر ستی
یہ تحریر کتاب «داستانِ قبیلہ کیٹھوال» (مرتب: راجہ وقار کیٹھوال) میں شامل ہے، اور پہلے فیس بک پیج «داستانِ قبیلہ کیٹھوال» پر شائع ہوئی۔
