Kethwal Welfare Trust

کیٹھوال ویلفیئر ٹرسٹ · A non-political trust of the young people of Dheer Kot Kethwalan, founded in 2018.

The Kethwal Welfare Trust (کیٹھوال ویلفیئر ٹرسٹ) was set up by the young people of Dheer Kot Kethwalan to help poor, needy, orphaned and disabled people and to do welfare work for the village. It is a non-political trust.

Introduction · تعارف

اس ٹرسٹ کا نام کیٹھوال قوم کے نام پر کیٹھوال ویلفیئر ٹرسٹ رکھا گیا ہے۔ یہ دھیر کوٹ کیٹھوالاں کے نوجوانوں کی قائم کردہ ایک ٹرسٹ ہے، جس کا مقصد غریب، نادار، یتیم اور معذور افراد کی مدد اور علاقہ دھیر کوٹ کیٹھوالاں کے لیے فلاحی کام کرنا ہے۔ یہ ایک غیر سیاسی ٹرسٹ ہے۔

How it began · آغاز اور قیام

  • 8 August 2018 Wednesday

    The beginning آغاز

    Seeing the hardship of some poor families of Dheer Kot Kethwalan, Saif ur Rehman, son of Fahmeed ur Rehman, started the trust. Qaiser Mehmood, son of Jameel Akhtar, joined him in the first consultations, and together they launched it.

    علاقہ دھیر کوٹ کیٹھوالاں کے چند نادار اور غریب لوگوں کے مالی حالات کو دیکھتے ہوئے ایک نئے فلاحی نظریے اور سوچ کی ضرورت تھی۔ اس امر کو مدِنظر رکھتے ہوئے سیف الرحمن ولد فہمید الرحمن نے اس ٹرسٹ کے قیام کا آغاز کیا۔ ابتدائی مشاورت میں قیصر محمود ولد جمیل اختر نے ان کے ساتھ اس آواز پر لبیک کہا اور دونوں نے مل کر 8 اگست 2018 بروز بدھ کو اس ٹرسٹ کا باقاعدہ آغاز کیا۔

  • 24 August 2018 Friday

    Founding meeting قیام

    The trust was formally founded at a consultative meeting at the Central Jamia Masjid, Chinali Hill, Dheer Kot Kethwalan. Its charter, rules and conditions were agreed, the village was divided into 8 wards with one member chosen from each, and an organisational structure was set up.

    اس ٹرسٹ کا قیام مورخہ 24 اگست 2018 بروز جمعہ بمقام مرکزی جامع مسجد چنالی ہل دھیر کوٹ کیٹھوالاں میں مشاورتی اجلاس میں ہوا، جہاں اس ٹرسٹ کے منشور اور قواعد و ضوابط اور شرائط کو واضح کیا گیا۔ علاقہ دھیر کوٹ کیٹھوالاں کو 8 وارڈز میں تقسیم کیا گیا، ہر وارڈ سے ایک ایک ممبر منتخب کیا گیا اور ایک تنظیمی ڈھانچہ تیار کیا گیا۔

Founders · بانیان

  • Founder بانیSaif ur Rehman سیف الرحمنSon of Fahmeed ur Rehman · ولد فہمید الرحمن
  • Co-founder شریک بانیQaiser Mehmood قیصر محمودSon of Jameel Akhtar · ولد جمیل اختر

Aims · مقاصد

کیٹھوال ویلفیئر ٹرسٹ کے نام سے ایک فلاحی تنظیم کا قیام کیا گیا ہے، جس کا مقصد موضع دھیر کوٹ کیٹھوالاں کے درج ذیل کاموں کو سرانجام دینا ہے:

  1. یتیموں اور بیواؤں کی کفالت

    یتیم بچوں کی کفالت اور بیواؤں کی مالی معاونت کرنا، اور راشن مہیا کرنا۔

    Supporting orphans, helping widows financially and providing rations.

  2. پانی کی سکیمیں

    پانی کی سکیموں کو بحال رکھنا۔

    Keeping the village water schemes running.

  3. معذور افراد کی امداد

    معذور افراد کی امداد کرنا۔

    Helping people with disabilities.

  4. قبرستانوں کی دیکھ بھال

    قبرستانوں کی چار دیواری اور دیکھ بھال کرنا۔

    Building boundary walls around the graveyards and looking after them.

Office-bearers · عہدے

The trust has six offices:

  1. President صدر
  2. Vice President نائب صدر
  3. Treasurer خزانچی
  4. Information Secretary سیکرٹری انفارمیشن
  5. Organiser آرگنائزر
  6. General Secretary جنرل سیکرٹری

Rules · شرائط

  1. یہ ٹرسٹ غیر سیاسی اور غیر نظریاتی تنظیم ہے۔ اس تنظیم کی آڑ میں کوئی ممبر اور عہدے دار سیاسی اور نظریاتی تشہیر نہیں کر سکتا۔

    The trust is non-political and non-ideological. No member or office-bearer may use it for political or ideological publicity.

  2. کسی بھی سیاسی جماعت کا عہدے دار اس تنظیم یا ٹرسٹ کا عہدہ نہیں رکھ سکتا، البتہ ممبر بن سکتا ہے۔

    An office-bearer of a political party cannot hold office in the trust, but can be a member.

  3. تنظیم کا فنڈ مبلغ 100 روپے فی رکن ہے، جو وقت کے ساتھ بڑھایا جا سکتا ہے۔

    The fund is Rs 100 per member, which may be raised over time.

  4. اس تنظیم کا کوئی بھی رکن اپنی مرضی سے جب چاہے الگ ہو سکتا ہے۔ مدت کا کوئی تعین نہیں ہے۔

    Any member may leave whenever they wish; there is no fixed term.

  5. تنظیم کا فنڈ ناقابلِ واپسی ہے۔ کوئی بھی رکن تنظیم سے علیحدگی کے وقت رقم واپسی کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔

    Contributions are not refundable; a member who leaves cannot ask for the money back.