• ماڑی (وگہل)
آج کے موضع وگہل کا قدیم نام ”ماڑی” تھا۔ روایت ہے کہ قبیلہ کیٹھوال کے آباؤ اجداد دریائے جہلم عبور کر کے اس خطہ ارض میں داخل ہوئے اور وگہل گاؤں میں پہلا قیام کیا۔ یہ علاقہ اس دور میں جنگلوں اور بیابانوں پرمشتمل تھا۔ نوواردوں کو وگہل کا مقام پسند آیا اور یہاں مستقل آباد ہو گئے۔ نو آبادی کا نام ” ماڑی“ رکھا۔ ماڑی ایک بڑے سائز کے مکان کو کہتے ہیں جس کے گرداگرد حفاظتی دیواریں ہوں۔ اس طرز کے بہت سے مکانات جب ایک محدود مقام کے اندر بنائے جائیں تو اس چھوٹی سی بستی کو بھی ماڑی کہتے تھے۔
و گہل (ماڑی) میں قیام کے دوران اس گمنام قبیلے کے نامعلوم را جانے مزید علاقے زیرا تصرف لانے سے پہلے افرادی قوت میں اضافہ کیا۔ اس غرض کی خاطر علاقے میں بکھری ہوئی آبادی کو اپنے ساتھ ملایا اور اُن کے تعاون سے گردو نواح کی بنجر زمینیں جو زراعت اور گلہ بانی کیلئے موزوں تھیں پہلی بار زیر کاشت لایا اور مناسب مقامات پرنئی بستیاں آباد کیں ۔ چھجانہ، بارین، وگہل، چلاورہ ، دھنگراں اور دھیر کوٹ کی آبادیوں اور جنگلوں میں اُس دور کی آبادیوں کے آثار قدیم ناموں کے ساتھ آج بھی موجود ہیں۔
موجودہ وگہل میں ”تکلہ“ کے مقام پر لشکر کا کیمپ تھا۔ جہاں لڑا کا سپاہیوں کو تربیت دی جاتی تھی۔ ایک ”رسالہ لشکر“ ایک مستقل طور پر ”جیون کوٹھی“ میں رہائش پذیر تھا۔ گھوڑوں اور خچروں کے لئے اصطبل موجود تھے۔
• چلاوره
چلاورہ میں اس قبیلے کے حکمران خاندان کی سرمائی رہائش گاہ تھی ۔ ” رنگ محل ” کے مقام پر محلات تھے اور تخت پوش“ کے مقام پر ان کا خاندانی قبرستان تھا۔ مٹتے مٹتے آثار آج بھی موجود ہیں۔
• کورینه Korina
راجا کورسی نے اپنے نام کی مناسبت سے کورینہ بستی آباد کی۔ راجا جیرسی نے اپنی زندگی میں ہی اُسے دریائے جہلم کے ساتھ کا علاقہ حوالے کر دیا تھا۔ کسی دور میں یہ علاقہ” کا ہنڈی” کہلاتاتھا۔ بنیادی بستی کے کوئی آثار نہیں ملتے البتہ گردو نواح میں قبیلے کے قبرستان اب بھی کسی نہ کسی صورت موجود ہیں۔
• چونترہ Chontrah
راجا کورسی کے علاقہ سے جنوب مغرب میں دریائے سوآں تک کا علاقہ راجابورسی کو وراثت میں ملا۔ اس دور کے موضع برحد میں چونترہ کے نام سے علاقہ برحد کی پہلی بستی بسائی مشرق کی جانب دریائے جہلم تک کا علاقہ اپنی اکلوتی بیٹی صلالہ بیگم کو جہیز میں دے دیا ۔ صلالہ کے نام سے صلالہ بیگم نے نئی بستی آباد کی۔ ستی قبیلے کی ابتدا اسی بستی سے ہوئی۔ برحد گاؤں اور گردونواع میں کیٹھوالوں کی آباد کردہ بستیوں کے مقام اور نام آج تک لوگوں کو یاد ہیں۔
جاری ہے !!!!
حوالہ:: کتاب (تاریخ قبیلہ کیٹھوال)صبیر ستی
یہ تحریر کتاب «داستانِ قبیلہ کیٹھوال» (مرتب: راجہ وقار کیٹھوال) میں شامل ہے، اور پہلے فیس بک پیج «داستانِ قبیلہ کیٹھوال» پر شائع ہوئی۔
