Heroes of Kethwal 1 min read

سردار شیر احمد خان کیٹھوال

سردار شیر احمد خان کیٹھوال

کیٹھوال خاندان کا فخر

ولد: محمد علی خان کیٹھوال

تعلق: گاؤں گہل، ضلع مری

پیدائش: 1901 | وفات: 1974

سوانح حیات:

سردار شیر احمد خان کیٹھوال نے نوجوانی میں برٹش آرمی جوائن کی اور 9 پنجاب رجمنٹ میں خدمات سرانجام دیں۔ دوسری جنگ عظیم میں بہادری دکھانے پر وقت کے مطابق ترقی کرتے ہوئے “سردار بہادر” اور “آرڈر آف برٹش انڈیا” کے خطاب و میڈل حاصل کیے۔

1948 میں پاکستان بننے کے بعد انہیں پاکستان نیشنل گارڈ، سی کمپنی کہوٹہ میں بطور میجر تعینات کیا گیا جہاں سے 1953 میں ریٹائر ہوئے۔ 1974 میں حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئے، وہیں وفات پائی اور وہیں آسودہ خاک ہوئے۔

اولاد: 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں۔ جن میں راجہ عبدالخالق، تمغہ امتیاز ملٹری، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ پاکستان نیوی اور صوبیدار ریٹائرڈ راجہ عبدالرازق اور بیٹی رقیہ بی حیات ہیں۔

یہ تحریر کتاب «داستانِ قبیلہ کیٹھوال» (مرتب: راجہ وقار کیٹھوال) میں شامل ہے، اور پہلے فیس بک پیج «داستانِ قبیلہ کیٹھوال» پر شائع ہوئی۔